ای وی ایم سے انتخابات میں دھاندلی کے تمام راستے بند ہو جائینگے: فرخ حبیب

Nov 21, 2021 | 18:49:PM

(24 نیوز)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں استعمال ہو رہی ہے،ای وی ایم سے انتخابات میں دھاندلی کے تمام راستے بند ہو جائیں گے،2018 کے انتخابات میں 15 لاکھ ووٹ مسترد ہوئے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ایک ووٹ بھی ضائع نہیں ہوگا۔
وزیر مملکت نے کہاکہ دنیا میں ہزاروں ڈالر کی بینکنگ ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں،آج ٹیکنالوجی کا استعمال دنیا میں ہر جگہ ہو رہا ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں استعمال ہو رہی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ایک ووٹ بھی ضائع نہیں ہوگا،ان کا کہناتھا کہ رزلٹ24 ،24 گھنٹے نہیں آتا، ای وی ایم کے ذریعے فارم 45 فوری ملے گا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کسی کا بھی ووٹ چوری نہیں ہوگا۔
وزیر مملکت کاکہناتھا کہ سب جانتے ہیں نوازشریف ہمیشہ دھاندلی سے اقتدار میں آتے رہے ، عوام آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانے کیلئے حمایت کریں ۔
فرخ حبیب کاکہناتھا کہ عمران خان ایسا وزیراعظم ہے جو غریب کو چھت بنا کر دینا چاہتا ہے،پہلی بار بینک کم آمدنی والے لوگوں کو گھر بنانے کیلئے قرضے دے رہے ہیں،آپ بینکوں سے گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر20 سال کیلئے قرضے حاصل کر سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کی لہر آئی،حکومت نے عالمی مہنگائی کے مقابلے میں عوام پر کم سے کم بوجھ منتقل کیا،دسمبر میں پنجاب کی ساری آبادی کو ہیلتھ کارڈ ملنے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم شادی کب کر رہے ہیں؟کپتان نے سوال کا جواب دیدیا

مزیدخبریں