(ویب ڈیسک)بھارت کی لوک گلوکارہ گرمیت باوا طویل علالت کے بعد چل بسیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ گرمیت باوا نے آج صبح امرتسر کے مقامی ہسپتال میں آخری سانس لی۔گزشتہ رات گرمیت کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں امرتسر کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔گرمیت باوا ان گلوکاروں میں سے ایک تھیں جنہیں ’جگنی‘ گانے کیلئے جانا جاتا تھا۔ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے فوراً بعد ہی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
بالی ووڈ فلمساز امتیاز علی نے انسٹاگرام پر گرمیت باوا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔امتیاز علی نے ’جگنی‘ گاتے ہوئے گرمیت باوا کا ایک پرانا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پنجاب کی لازوال جگنی، لیجنڈری گرمیت باوا، ہمیں چھوڑ کر چلیں گئیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم شادی کب کر رہے ہیں؟کپتان نے سوال کا جواب دیدیا