اقتدار سے باہر بیٹھے سیاستدانوں کی حکومت ختم ہونے کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی: شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اقتدار سے باہر بیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، اقتدار سے باہر بیٹھے ہوئے مایوس سیاستدانوں کو انتظار کرنا ہوگا،حکومت ختم ہونے کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کیخلاف جہاد کر رہے ہیں،ملکی بقا اور ترقی کیلئے لیٹروں سے جنگ جاری رہے گی،تحریک انصاف قوم کو ایک مضبوط نظام اور اچھا مستقبل دینا چاہتی ہے،ہم نے آنے والی نسلوں کا سوچاہے،تحریک انصاف کی حکومت طویل مدتی ترقی چاہتی ہے،ہم چاہتے ہیں عوام سر اٹھا کر چلیں ، ملک کا وقار بلند کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار کے علیزے شاہ سے متعلق اہم انکشافات