(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ جب میری فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں تب بھی مجھے رونا آجاتا ہے ، وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں جب عامر خان سے ان کی فلموں کے کامیاب یا ناکام ہونے سے متعلق ان کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ جب میری فلمیں فلاپ ہوتی ہیں تو میں خود کو کمرے میں بند کرکے بہت روتا ہوں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ صرف فلاپ ہونے پر نہیں بلکہ جب میری فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں تب بھی مجھے رونا آجاتا ہے لیکن وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔ میں بہت آسانی سے رونے لگتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ کو مینٹل ہسپتال بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
عامر خان نے رونے سے متعلق ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بارتو میں فلم کے سیٹ پر ہی روپڑا تھا، یہ اس وقت ہوا تھا جب میں فلم ”دل“ کی شوٹنگ کررہا تھا اور ایک ڈانس اسٹیپ صحیح سے کر نہیں پارہا تھا۔اس وقت سروج خان میرے پاس آئیں اور مجھے ڈانس اسٹیپ دوبارہ سمجھانے کی کوشش کرنے لگیں۔ اس وقت میں آنسوو¿ں پر قابو نہ رکھ سکا اور فلم کے سیٹ پر پورے یونٹ کے سامنے رو پڑا۔
عامر خان نے بتایا کہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل وہ بہت زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں جیسے کہ ابھی ہیں۔ یہاں تک کہ ان کی بھوک اور نیند بھی ختم ہوجاتی ہے اور وہ گھنٹوں تک جاگتے رہتے ہیں اور وہ وقت کتابیں پڑھ کر یا ٹی وی دیکھ کر گزارتے ہیں۔واضح رہے کہ عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ اگلے سال 14 اپریل 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کی تقریب میں عالیہ بھٹ کا اپنی دوست کے ہمراہ ڈانس۔۔ویڈیو وائرل
عامر خان کیو ں روئے ۔۔۔؟؟بالی ووڈ اداکار کے انکشافات
Nov 21, 2021 | 20:17:PM