شرح سود میں ڈیڑھ فیصد مزید اضافہ حکومت کا تباہ کن اقدام ہے،شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ شرح سود میں ڈیڑھ فیصد مزید اضافہ اندھی حکومت کا ایک اور تباہ کن اقدام ہے،پاکستان پر سالانہ مزید400 ارب سود کی اضافی ادائیگی لاد دی گئی ہے،اس اقدام سے نجی شعبے کو بھی 100 ارب روپے سود کی مد میں زیادہ ادا کرنے پڑیں گے۔
شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت کو درآمدات میں کمی کرنا ہوگی، حکومتی خرچے کم کرنا ہوں گے،برآمد کرنے والی صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی،مہنگے داموں گیس ملے گی تو پھر برآمدات کیسے بڑھیں گی؟۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے پچھلے ہفتے کے انڈیکس میں 15 فیصد اضافہ تھا،پرائس انڈیکس میں 70 فیصد کا اضافہ ایل پی جی کی قیمت میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار نوید رضا کے علیزے شاہ سے متعلق اہم انکشافات