(ویب ڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کی سرجری کروانے کیلئے آسٹریلیا جانے کا اعلان کیا ہے ۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ان کے بھاگنے کے دن اب ختم ہوگئے ہیں، اب انہوں نے اپنے گھٹنے مکمل طور پر تبدیل کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق باؤلر کے مطابق ان کے گھٹنوں کی سرجری بہت جلد آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہوگی جس کیلئے وہ روانہ ہوجائیں گے ۔
خیال رہے کہ شعیب اختر بچپن سے ہی گھٹنوں کی بیماری میں مبتلا ہیں تاہم اس عارضے کے باوجود وہ دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر بنے ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی کو بڑی سزا سنا دی