عمران خان نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا، مولانا فضل الرحمان

Nov 21, 2022 | 00:10:AM
مولانا فضل الرحمان، عمران خان، پارلیمنٹ، قانون سازی،
کیپشن: مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی،تمہاری کارکردگی سے پاکستان پیچھے پہنچ گیا،آج تم مہنگائی کا نعرہ لگا رہا ہو ،تمہارے دور میں مہنگائی شروع ہوئی۔
شکارپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آج نکلا ہوا ہے اورکہتا ہے حقیقی آزادی کیلئے نکلا ہوں،جہاد کا نام لیتا ہے اور فحاشی پھیلا رہا ہے ان کا راستہ ہم روکیں گے،نہ تمہاری شکلیں آزادی کی نہ تمہاری شکلیں جہاد کی،سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ آزادی کا درس وہ دے رہا ہے جس کی تاریخ شاہ ولی اللہ سے ملتی ہے جس کی تاریخ فساد سے ملتی جس کی تاریخ شاہ عبداللہ سے ملتی ہے،ان کاکہناتھا کہ تمہارے دین کا پتہ نہیں تم کہاں سے آئے ہو،کس کے نمائندے ہو ،تمہارا نظریہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ساڑھے تین سال حکومت کی اس میں تم نے کیا کارکردگی کیاہے تمہاری،ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے،لانگ مارچ کرتے ہو پھر لانگ کرتے ہو مہینہ ہوگیا ہے اسلام آباد پہنچ رہے ہو،ابھی تک پتہ نہیں چلا گولی لگی کہاں کدھر لگی ایک پہیلی بن گئی ہے،ہم میدان میں کھڑے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ تم نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی،تمہاری کارکردگی سے پاکستان پیچھے پہنچ گیا،آج تم مہنگائی کا نعرہ لگا رہا ہو ،تمہارے دور میں مہنگائی شروع ہوئی۔
ان کاکہناتھا کہ اسلام کی وہ تشریح کرتے ہے جو مغرب کو قابل قبول ہو،ہم اسلام کی روشنی میں اس ملک کو سدھارنے آئے ہیں،اللہ کے دین کی باتیں کرنے سے لوگ گھبراتے ہیں،آج کل اسلام کے نام پر وہ سیاست کررہے جو اسلام سے ناواقف ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ آپ نے تو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کی مگر تیس لاکھ لوگوں کو نوکری سے نکال دیا،الیکشن کمیشن نے کہہ دیا فارن فنڈنگ میں مبتلا ہے اور ہم تو شروع دن سے کہہ رہے ہیں ان کے پاس باہر کا پیسے ہے،ابھی سیاسی خشک ہی نہیں ہوئی تھے کہ توشہ خانہ آگیا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اس طرح سیاست نہیں ہواکرتی ایک ماہ ہوگیا ہے اسلام آباد پہنچ رہے ہو ؟ایک ہفتے میں گوجر خان پہنچے ہو اور ایک گھنٹے میں لاہور پہنچ گئے،ان کاکہناتھا کہ تم نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی اورسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کو بیچ دیا ،شکر ہے آپ سے جان چھوٹی اور پاکستان گرے لسٹ سے نکل گیا۔
انہوں نے کہاکہ کہتا ہے امریکی نے سازش کی ہے ہمیں معلوم ہے اسے لیکر ہی امریکہ آیا ہے،ہم نے آزادی مارچ کیا یہ بھی آزادی مارچ کررہا ہے ،ہم نے جہاد کا نعرہ لگایا یہ بھی جہاد کی بات کرتاہے، وضو کرنا نہیں آتا اور ہمیں اسلام سیکھتا ہے، صبح آتا ہے ایک بیان شام کو آتا ہے دوسرا بیان ایک بات پر تو ٹھہرو۔
ان کاکہناتھا کہ 2014 میں انہوں نے ایک دھرنا دیا تھا اس وقت چین کا صدرپاکستان آرہا تھا، اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس لیکر آرہا تھا اس نے امریکہ کے کہنے پر راستہ روکا ،اب سعودی عرب کا وزیراعظم آرہاہے میگاپروجیکٹ لارہا تھا پھر دھرنے کیلئے اسلام آباد آرہا ہے۔