کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 31 فیصد رہ گئی

Nov 21, 2022 | 10:05:AM

(24 نیوز) پاکستان کے قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 4 سو 35 ٹیسٹ کیے گئے۔

ان میں سے 17 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ایسے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 31 فیصد رہی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ 42 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں