شہباز گل کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

عدالت نے درخواست گزار شہباز گِل کے وکیل کو ہدایت کی کہ چالان جمع ہو چکا ہے، آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں

Nov 21, 2022 | 11:21:AM

(24 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گِل کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ کیا ٹرائل شروع اور چالان جمع ہو گیا ہے؟ کیا فردِ جرم عائد ہو گئی ہے؟

یہ بھی پڑھیے: کار سرکار میں مداخلت کیس، عمران خان کی ضمانت میں توسیع، طبی رپورٹ طلب

اسٹیٹ کونسل نے انہیں بتایا کہ چالان کی نقول تقسیم ہو چکی ہیں، کل فردِ جرم عائد ہونی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار شہباز گِل کے وکیل کو ہدایت کی کہ چالان جمع ہو چکا ہے، آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں