عمران خان کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، علی موسیٰ گیلانی

Nov 21, 2022 | 11:38:AM

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے 24 نیوز کے نمائندے محسن الملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فیملی پر بھی توشہ خانہ کا الزام لگا، ہم نے ہر سوال کا جواب سامنے آکر دیا چھپے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے گھڑی بیچ کر اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت کی ہے، تحریک انصاف کے دوست سوچ رہے ہوں گہ کہ گھڑی والا معاملہ چھوٹا سا ہے۔

علی گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان الیکشن کی تاریخ مانگے رہے تھے ہم نے بتا دیا، ایسے میں عمران خان کا لانگ مارچ کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیے: کار سرکار میں مداخلت کیس، عمران خان کی ضمانت میں توسیع، طبی رپورٹ طلب

انہوں نے عمران خان کی حکمت عملی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کو اب الیکشن کی تیاری کرنی چاہیئے، پلان کریں کہ کس کو کہاں ٹکٹ دینی ہے۔

علی گیلانی نے مزید کہا کہ عمران خان پر اب آئین شکنی کا مقدمہ بھی فوری درجہ ہونا چاہیئے، عمران خان کے سپورٹرز یہ نا سوچیں کہ ان کا لیڈر آئین شکنی کر کے بچ جائے گا، قانون عمران خان کے جرم پر اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

مزیدخبریں