(ویب ڈیسک) اتوار کو قطر میں شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے افتتاحی میچ ہی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔
1930ء سے 2018ء یعنی 88 سال کے دوران 21 بار ورلڈ کپ مقابلوں کا انعقاد ہوا اور گزشتہ 21 ایڈیشنز میں پہلی بار میزبان ٹیم کو افتتاحی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شاندار رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ورلڈ کپ کے آغاز کا اعلان کیا۔
کپتان اینر ویلینسیا کی عمدہ پرفارمنس کے باعث ایکواڈور نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔ ورلڈ کپ کے گزشتہ 21 ایڈیشنز میں یہ پہلا موقع ہے جب میزبان ٹیم کو افتتاحی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیے: ورلڈ کپ 2022، رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز, ویڈیو نے دل چھو لیا
خیال رہے کہ آج ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلامیچ گروپ بی میں انگلینڈ اور ایران کے درمیان شام 6 بجے اور دوسرا میچ گروپ اے میں سینیگال اور ہالینڈ کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔