پی ٹی آئی نے فیض آباد میں دھرنے کیلئے درخواست جمع کروا دی

Nov 21, 2022 | 12:36:PM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کے پاس دھرنے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروا دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر پر امن دھرنا دے گی اور سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کرینگے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، علی موسیٰ گیلانی

راولپنڈی انتظامیہ سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 نومبر کو پنڈی پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں