نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان 25 نومبر تک ہوجائے گا، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیردفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی اور وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔
پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پہ تقرری کا عمل آج شروع ھو چکا ھے انشاءاللہ جلد تماتر آئینی تقاضوں کیمطابق تکمیل ھو جاۓگا.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 21, 2022
ملاقات میں مختلف امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا پراسس شروع ہو گیا ہے، اس معاملے پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، علی موسیٰ گیلانی
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی انکے ساتھ ہی آئیں گے، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی پریشر نہیں ہے اور نا ہی کوئی ڈیڈ لاک ہے اوراس سب میں پاک فوج کی لیڈرشپ کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سمری کل آئے گی، سمری آئے گی تو ناموں پر مشاورت ہوگی اور 25 نومبر تک تک نئے چیف آف آرمی اسٹاف کا اعلان ہو جائے گا۔