حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم 

Nov 21, 2022 | 17:58:PM

(24 نیوز)حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور شوگر ملز ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات ہوئی،ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد پر ایسوسی ایشن حکومت کو قائل نہیں کرسکی۔
وفاقی بشیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ملز مالکان نے سٹاک کی صورتحال سے آگاہ نہیں کیا،سٹاک کی صورتحال واضح ہونے تک برآمدات کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو برآمد کی اجازت سے مقامی طور پر چینی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے،حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا، ایک تولہ کتنے کا ہو گیا

مزیدخبریں