انڈونیشیامیں زلزلے نے تباہی مچادی، 162 افراد ہلاک ،سینکڑوں زخمی

Nov 21, 2022 | 18:19:PM

(24نیوز)دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہٴ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے،انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلےکے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد162 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطانق زلزلہ صوبہ مغربی جاوا میں آیا  جس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کئے گئے،یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی،گورنر مغربی جاوا کے مطابق زلزلےکے باعث  56 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 700 سے زائد زخمی ہیں اور 300 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے،زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں اور کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کو زلزلےکے آفٹر شاکس سے بھی خبردار رہنےکی ہدایت کی گئی ہے،زلزلے کے مرکز کے قریب افراد کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آفٹرشاکس کا خطرہ موجود ہے،

خیال رہے کہ انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے،فروری 2022 میں 6.2 شدت کے زلزلے سے مغربی سماٹرا میں 25 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب  چند دن قبل جاپان کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل کی زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی، زلزلے کے فوری بعد ٹوکیو میٹرو ٹرین کو بھی فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

 جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتانا تھا کہ زلزلہ کا مرکز وسطی مائی پریفیکچر کے قریب تھا جس کی گہرائی 350 کلومیٹر کی گئی، زلزلے کے باعث فوکوشیما کے جوہری پلانٹس میں میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا کے سمندری علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی،یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ٹونگا کے دوسرے بڑے شہر نیافو کے مشرق میں 207 کلومیٹر دور واقع سمندری علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے کو ریکارڈ کیا گیا۔

 زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر (پی ٹی ڈبلیو سی) نے سونامی کی وارننگ جاری کی،پی ٹی ڈبلیو سی کے مطابق زلزلے کے باعث بننے والی خطرناک سونامی لہریں ٹونگا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔اس وارننگ کے بعد ٹونگا کے ساحلی علاقوں پر موجود افراد محفوظ مقامات کی جانب منتقل کئے  گئے۔

مزیدخبریں