موٹروے منصوبے میں کرپشن کا معاملہ،ملزم نے عدالت سے رجوع کر لیا

Nov 21, 2022 | 18:28:PM
 موٹروے , کرپشن ،ملزم , عدالت ,سندھ ہائیکورٹ
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے منصوبے میں سوا 2 ارب کی کرپشن کا معاملہ، کیس میں نامزد ملزم سندھ بینک کے اسسٹنٹ منیجر تابش شاہ نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر،ہائی کورٹ نے سید تابش شاہ کی 7 روز کی حفاظتی  ضمانت قبل از گرفتاری منطور کرلی، عدالت نے حفاظتی ضمانت50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔