(24نیوز)حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے منصوبے میں سوا 2 ارب کی کرپشن کا معاملہ، کیس میں نامزد ملزم سندھ بینک کے اسسٹنٹ منیجر تابش شاہ نے عدالت سے رجوع کر لیا۔
سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر،ہائی کورٹ نے سید تابش شاہ کی 7 روز کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری منطور کرلی، عدالت نے حفاظتی ضمانت50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔