وزیر خزانہ کا آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزارت خزانہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فیملی کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے پر سخت نوٹس لے لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے کا سنجیدگی سے سخت نوٹس لیا ہے۔
(1/3).Federal Minister for Finance and Revenue Senator Mohammad Ishaq Dar has taken serious notice of the illegal and unwarranted leakage of tax information of the family members of General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS).
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) November 21, 2022
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کو قانون کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کو معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیرخزانہ نے 24گھنٹے میں وزیراعظم کے مشیر ریونیو طارق پاشا کو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
(3/3)..Mr. Tariq Mehmood Pasha to personally lead an immediate investigation into the violation of tax law and breach of FBR data, affix responsibility and submit a report within twenty four hours.
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) November 21, 2022
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جس نامعلوم ذمہ دار نے یہ اطلاعات لیک کیں یہ اس کی سنگین غلطی ہے، طارق پاشا ذاتی طور پر اس معاملے کی فوری انکوائری کریں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم