(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اورمریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ یورپ روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے افراد دس دن یورپ کے مختلف ممالک میں چھٹیاں گزارنے کیلئے روانہ ہوگئے،حسین نواز ،حسن نواز اور دیگر فیملی ممبر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی،نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی ،ابھی تک جج نے اپیل نہیں سنی مختلف تاریخ دی جاتی رہی ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد دس دن بعد برطانیہ واپس جائیں گے،نواز شریف کے برطانیہ چھوڑے بغیر برطانیہ میں قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کردی تھی،نواز شریف نے اس فیصلے کے خلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کا آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم