توشہ خانہ کیس:عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز

Nov 21, 2022 | 19:44:PM

(24 نیوز)توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہو گیا، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیاگیا، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کل کیس کی سماعت کریں گے ،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجوایا تھا ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہاکہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے ،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔
توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا تھا،جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے ،تین سال جیل اور جرمانہ کی سزا سنائی جا سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف خاندان کے دیگر افراد کیساتھ چھٹیاں گزارنے یورپ روانہ

مزیدخبریں