(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا،نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کے دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل سٹاف افسران سے ملاقات کی، نیول چیف سے ملاقات میں آرمی چیف نے ملک کی سمندری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز میں بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پرنسپل سٹاف افسران سے ملاقات کی۔
آرمی چیف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات اور پاک فضائیہ کے پروفیشنلزم کو سراہا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نے فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردارکوسراہا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردارکی بھی تعریف کی۔
آرمی چیف کا پاک بحریہ اور فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
Nov 21, 2022 | 19:58:PM