(24نیوز)سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزموں کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا ،سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،عدالت کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور سمیت دیگر ملزموں کو بری کیا جاتا ہے،فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے،صلح کے بعد سزا ختم ہونے سے متعلق متعدد عدالتی فیصلے موجود ہیں،مقدمے میں دہشتگردی کا کوئی عنصر نہیں،ذاتی رنجش اور جھگڑے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں،انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ7 کے سزا ملزموں کی سزا ختم کی جاتی ہے۔