سابق گورنر پنجاب کو قطر فٹ بال ورلڈکپ کے خوبصورت مناظر نے اپنے سحر میں جکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ کے مناظر نے اپنے سحر میں جکڑلیا اور تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔
دنیا کے سب سے زیادہ پسند اور کھیلے جانیوالے کھیل فٹ بال کے عالمی ٹورنامنٹ کا گزشتہ روز قطر میں افتتاح ہوا، افتتاحی تقریب میںدنیا نے مختلف ہی مناظر دیکھے کہ گراﺅنڈ میں بچوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی،جس سے میدان میں مکمل طور پر خاموشی چھا گئی اس کے بعد رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جس میں ملکی اور بین الاقوامی فنکاروں، گلوکاروں نے پرفارمنس دی۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹیڈیم کے شرکا نماز ادا کر رہے ہیں۔
چودھری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قطر فٹ بال ورلڈپ کا حسین ترین منظر جب میدان میں نماز ادا کی، فٹ بال ورلڈکپ دنیا کو اسلام میں امن اور ہمدردی کی اہمیت دکھانے کا زبردست موقع ہے،سابق گورنر کاکہناتھا کہ قطر اسلامی ریاستوں کے تنوع اور ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔
Beautiful moment during #QatarWorldCup2022 when #Qatar stadium paused to offer #prayers. #FIFAWorldCup2022 is a fantastic opportunity to showcase to world, importance of peace & compassion in #Islam. #Qatar is doing a great job, highlighting diversity & culture of Islamic states pic.twitter.com/v4G73voW04
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) November 21, 2022
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم