کوئٹہ، والدین نے اپنے ہی 3 سگے بھائیوں کو قتل کرنیوالے بیٹے کو معاف کردیا

Nov 21, 2022 | 21:53:PM

 (24 نیوز)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اپنے ہی 3 سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے بیٹے کو والدین نے معاف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی مقامی عدالت میں تہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی، والدین نے اپنے ہی 3 سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے قاتل بیٹے کو معاف کردیا،والدین نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ ملزم کو قصاص و دیت کے تحت معاف کیاگیاہے،بیٹے سے غلطی ہوئی ہم اسے معاف کرتے ہیں ،والدین کے معاف کرنے پر عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ جائنٹ روڈ کوئٹہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 3 بھائیوں کو قتل کردیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف خاندان کے دیگر افراد کیساتھ چھٹیاں گزارنے یورپ روانہ

مزیدخبریں