فرانسیسی صدر کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر میکرون کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ماسک پہنے فرانسیسی صدر میکرون کو خاتون تھپڑ مار رہی ہے۔ٹویٹر پر ایک شہری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فرانسیسی صدر کو ون ورلڈ گورنمنٹ کی تجوید دینے پر یہ تھپڑ مار دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جب فرانسیسی صدر میکرون کو جنوب مشرقی فرانس کے سرکاری دورے کے دوران تھپڑ مارا گیا تھا۔ جس وقت صدر کو تھپڑ مارا گیا تھا، اسی دوران اس شخص نے ’ڈاؤن ود میکرون ازم‘ (یعنی میکرون کا دور ختم) کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ فرانسیسی صدر ویلانس شہر کے ایک علاقے میں موجود تھے جب ان کی جانب سے شہریوں کو روکنے کیلئے قائم ایک رکاوٹ کے قریب جانے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ یہاں سبز رنگ کی شرٹ میں ملبوس شہری نے انھیں تھپڑ رسید کیا تھا اور اس کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکار میکخواں کو بچانے کیلئے وہاں پہنچ گئے تھے۔یہ اہلکار فرانسیسی صدر کو وہاں سے واپس کھینچ لیتے ہیں۔ ملک کے مختلف سیاستدانوں کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی تھی۔
French President @EmmanuelMacron gets slaped by a woman after calling for One World Government. pic.twitter.com/QsSN0gZUtP
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) November 21, 2022
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف خاندان کے دیگر افراد کیساتھ چھٹیاں گزارنے یورپ روانہ