اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھت سے گر کر رینجر اہلکار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھت پر جاتے ہوئے رینجر کا اہلکار پھسل کر نیچے گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق رینجر اہلکار اسلام آباد ہائیکورٹ کی دوسری منزل سے نیچے گر کر انتقال کرگیا۔ رینجر اہلکار کے گرنے کا واقعہ شام کے وقت ڈیوٹی تبدیلی کے وقت پیش آیا، رینجر اہلکار دوسری منزل سے نیچے گرا جس کے فوری بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم رینجر اہلکار جانبر نہ ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کادورہ سرگودھا ، زیادتی کاشکار بچی کے والدین سے ملاقات
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی رینجر اہلکار حادثاتی طور پر ہائیکورٹ کی چھت سے گر کر زخمی ہوگیا زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے رینجر اہلکار عطا اللہ کے پوسٹمارٹم اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔