بجلی3روپے53پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونےکا امکان

Nov 21, 2023 | 01:38:AM
بجلی3روپے53پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونےکا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)بجلی صارفین پر40ارب روپے کاایک اوراضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی3روپے53پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونےکا امکان ہے،سی پی پی اے نےبجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرامیں درخواست دائرکردی، اضافہ اکتوبر2023کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،سی پی پی اے کی درخواست پرنیپرا29نومبرکو سماعت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ من وعن اضافےکاجی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریبا 40ارب روپےکابوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

ٹیگز: