190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق سماعت آج ہو گی

Nov 21, 2023 | 10:45:AM
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق سماعت آج ہو گی
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق سماعت آج ہو گی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کےجسمانی ریمانڈ سے متعلق سماعت آج ہو گی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے رکھاتھا جو آج مکمل ہوا، ریمانڈ کے دوران نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: امن دشمنوں کا وار ناکام

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کی بے ضابطگیوں کا الزام ہے، اس کیس میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی سٹیٹس تبدیل ہو گیا تھا، نیب کی جانب سے سابق خاتون اؤل بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی دوست فرحت شہزادی کو بھی طلب کیا تھا۔