پی ٹی اے کا سم واپس کرنیوالوں کو جرمانہ عائد کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سم واپسی پر جرمانے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی جانب سے ہر ماہ 10 لاکھ سمز کی واپسی کے بعد پی ٹی اے نے 200 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضرور پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد جہنم واصل
پی ٹی اے کا کہنا ہے یہ فیصلہ بار بار سمز بدلنے کی روک تھام ، فراڈ میں ملوث سمز کے تدارک اور زرمبادلہ کی بچت کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فیصلے کا اطلاق ای سمز والے صارفین پر بھی ہوگا۔