(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر طنزیہ وار کرڈالا۔
تفصیلات کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا،شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پیغام جاری کیا۔
نریندر مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ’’آپ نے پورے ورلڈ کپ میں زبردست جذبے کے ساتھ کھیلا، قوم کو آپ پر بےحد فخر ہے، میں اور پورا بھارت آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے‘‘۔
بھارتی وزیراعظم مودی کی اس پوسٹ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ ’’مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے‘‘، اُنہوں نے اپنے ردعمل میں قہقہے لگانے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔
حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ایک مزاحیہ تصویر بھی پوسٹ کی،تصویر میں بھارتی کرکٹر میگا ایونٹ کا فائنل ہارنے کے بعد گراوْنڈ میں منہ چُھپائے لیٹا ہوا ہے جبکہ انوشکا شرما منہ لٹکائے صدمے میں بیٹھی ہیں۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’’ہم پاکستانی قوم! بےشرم بھارت کو زندگی بھر کیلئے سبق سیکھانے پر آسٹریلیا کے شکرگزار ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار کا نوٹ بند؟