ڈالر مزید سستا،انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں مزید بہتری آنے لگی، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر18 پیسے سستا ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر 285.97 روپے سے کم ہوکر 285.79 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے طے ہونے کے بعد روپے کی قدرمیں بہتری ہوئی ہے ، گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر ڈالر 285 روپے ، 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کئی ہفتوں سے اضافے کا رجحان رہا تاہم گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں کاروباری ہفتے کے دوران بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار کا نوٹ بند؟
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس میں 293 پوانٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 57 ہزار 371 کی سطح پر بند ہوا،آج 19.33 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 1 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا،مارکیٹ میں 385 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان عملے کی سطح کے معاہدے کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے بینچ مارک انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس عبور کر کے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا،عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کے بعد 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے اجرا کی راہ ہموار ہوگی، جو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔