بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر ’’کیوی کرکٹر‘‘ کو نشانے پر رکھ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر فائنل ہارنے کے بعد بھارتی فینز جیسے آپے سے بارہر ہو گئے ہیں ، آسٹریلوی سمجھ کر کیوی کرکٹر کو ہی نشانے پر رکھ لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کو نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد انتہا پسند بھارتی کرکٹ فینز نے کیوی کرکٹر جمی نشیم کو نازیبا کمنٹس کیے جس کے اسکرین شارٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔
کیوی کرکر جمی نشیم نے اپنے انسٹاگرام کے ڈی ایم پر موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا میں نے کیا چیز مِس کردی ہے؟،بھارتی فینز کی بدسلوکی کا جواب مزاحیہ انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا نے شکست دی ہے اور نیوزی لینڈ ایک الگ ملک ہے، کیوی کرکٹر نے بھارتی فینز کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کھیل لوگوں کو جذباتی بناتے ہیں لیکن آپ کو اپنے غصے پر قابو رکھنا آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ایسی نفرت کہاں سے آتی ہے لیکن ان شائقین کو چاہیے کہ اپنی توانائی کسی اچھی جگہ استعمال کریں، فائنل میں آسٹریلیا ٹاس سے لے کر میچ کی آخری گیند تک بہترین ٹیم تھی اور اس بات کو سب کو تسلیم کرنا پڑے گا۔
قبل ازیں بھارتی فینز کی جانب سے ورلڈکپ فائنل کی شکست کے بعد آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ جبکہ بھارتی نژاد گلین میکسویل کی اہلیہ پر بھی نازیبا جملے کسے تھے،جبکہ بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے ووننگ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کیساتھ بھی اختتامی تقریب کے دوران مناسب رویہ نہیں اپنایا گیا ، جس کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی اوپنر بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار