(در نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی لاہور شہر کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر سست روی پر برہم ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اعلی سطح اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا فالو اپ لیا، کمشنر ، آئی ڈیپ ، سی بی ڈی حکام بھی اجلاس میں موجود تھے، وزیراعلی نے افسران کو فالو اپ پلان پر سختی سے عمل کرانے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کادورہ, اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ
وزیراعلی نے گلوبل ویلیج کے لئے ایل ڈی اے اور سی بی ڈی میں ایگریمنٹ نہ ہونے کا بھی سخت نوٹس لیا، ایل ڈی اے ارینہ گلوبل ویلیج پراجیکٹ پر کام نہ ہونے پر بھی انہوں نے اظہار ناراضی کیا، ایل ڈی اے اور سی بی ڈی تاحال گلوبل ویلیج کا ایگریمنٹ بھی کروانے نہیں ناکام رہے۔
وزیراعلی نے سی بی ڈی حکام کو وائے جنکشن پر جامع ورکنگ کرنے، چیف سیکرٹری سے مشاورت کرنے کے بعد پلان تیار کرنے، امریکن قونصلیٹ کے لئے این او سی کے عمل کو بھی جلد پورا کرانے، فیروز پور روڈ لنک روڈ پر بھی کام شروع کرنے،سی بی ڈی پیکج ٹو، تھری کی رفتار تیز کرنے، کا حکم دے دیا۔