(حافظ شہباز علی) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری رانا مجاہد سابق اولمپیئن شہباز سینئر اور آصف باجوہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی محسن نقوی لاہور کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر سست روی پر برہم
صدر پی ایچ ایف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہاکی کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے جارہے ہیں، ہمارے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں میں دم خم ہے، امید ہے کہ جونئیر کھلاڑی مستقبل میں پاکستان ہاکی کو کامیابیاں دلائیں گیں، سابق تجربہ کار کھلاڑیوں کو مینجمنٹ میں لائے ہیں۔
سابق اولمپیئن کلیم اللہ کو پاکستان ہاکی ٹیم کا چیف آبرور تعینات کردیا گیا، سابق اولمئپین آصف باجوہ کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا، اولمپیئن انجم سعید ، ذیشان اشرف، کامران اشرف قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
سابق اولمپیئن شہباز سینئر قومی ہاکی ٹیم کے منیجر ہوں گے، رولنٹ اولٹمینز قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے،