بلاول بھٹو زرداری کو بردباری کا مظاہر کرنا چاہیے، رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)صوبائی صدر مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ خان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں انکو بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تباہ کرنے میں لعن طعن کے کلچر کا بڑا ہاتھ ہے، جبکہ یہ فرعونیت کا عنصر ہے ، انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں انکو بڑی بردباری کا مظاہر کرنا چاہیے،بلاول صاحب نے لمبے عرصے تک سیاست کرنی ہے،جس سے جمہوریت بدتریج مضبوط ہوتی ہے,جمہوریت تو ایک ایک قدم چل کر آگے بڑھتی ہے جبکہ پاکستان میں جمہوریت کو چیلنجز درپیش ہیں۔
رانا ثناء اللہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک ایسا موقف اختیار کیا جس سے جمہوریت کو نقصان ہوا,عمران کی لڑائی اس بات پر تھی کہ اسٹیبلشمنٹ انکی مدد کیوں نہیں کررہی,عدم اعتماد کی تحریک جمہوری عمل تھا لیکن عمران نے لڑائی شروع کی,عمران نے اسٹیبلشمنٹ کو ساتھ نا دینے پر ہدف تنقید بنایا.
یہ بھی پڑھیں:سیاسی ہلچل ، ایم کیو ایم کی اہم شخصیت کا آصف زرداری سے رابطہ