کرپٹو کرنسی اور جوئے کے آن لائن اشتہارات ،ایس ای سی پی کا کارروائی کا اعلان

Nov 21, 2023 | 21:32:PM
کرپٹو کرنسی اور جوئے کے آن لائن اشتہارات ،ایس ای سی پی کا کارروائی کا اعلان
کیپشن: کرپٹو کرنسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)کرپٹو کرنسی اور جوئے کے آن لائن اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ای سی پی نے ان کمپنیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیااور غیر قانونی سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے اشتہارات والے پلیٹ فارم سے کاروباری معاہدوں پر پابندی عائد کر دی۔
ایس ای سی پی نے انٹرنیٹ اور ویب سائٹس پر چلائے جانے والے کرپٹو کرنسی ایکس چینجزاور بیٹنگ والے اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام کمپنیوں اور لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپس کو ایسے گمراہ کن اشتہارات چلانے والے پلیٹ فارمز کے ساتھ اشتہاری معاہدے نہ کرنے کی ہدایت کر دی، اس حوالے سے کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،کمپنیوں کو پہلے سے کئے گئے ایسے معاہدوں کی تنسیخ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسے اشتہارات چلانے والی ویب سائٹ غیر منظور شدہ سکیموں کیخلاف کارروائی ہوگی، یہ کمپنیاں ڈھکے چھپے انداز میں مارکیٹنگ کرتی ہیں،کھیلوں کے مختلف پروگرام اور تقریبات کی سپانسرشپ کرتی ہیں ،ان ممنوعہ سکیموں کے ناموں اور لوگو وغیرہ کی تشہیر کرتی ہیں ، عوام میں ان سکیموں اور پلیٹ فارم کو فروغ دیتی ہیں،کئی نیوز ویب سائٹس اور کھیلوں کے بلاگز بھی غیر منظور شدہ ڈیجیٹل کوئن، آن لائن بیٹنگ کو فروغ دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت بحال کر دی