تحریک انصاف کااحتجاج،موبائل سروس معطل کرنےسے متعلق اہم فیصلہ

Nov 21, 2024 | 09:04:AM
تحریک انصاف کااحتجاج،موبائل سروس معطل کرنےسے متعلق اہم فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر 23 نومبرسے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزرات داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار سلو ہو جائے گی۔ سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈنگ نہیں ہو سکیں گی۔