امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد

سلامتی کونسل میں غیرمستقل ارکان کی جانب سے پیش کردہ غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی

Nov 21, 2024 | 09:11:AM
امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد کردیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کو اسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنے کا بل 17 کے مقابلے میں 80 ووٹوں سے مسترد ہوا،بموں کے لیے جی پی ایس گائیڈنس سسٹم کی فروخت روکنے کا بل پیش کیا گیا تھا۔

ٹینک کے گولوں کی فروخت روکنے کا بل 18 کے مقابلے میں 79 جبکہ مارٹر گولوں کی فروخت روکنے کا بل 19 کے مقابلے میں 78 ووٹوں سے مسترد کیا گیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی،یہ قرارداد الجزائر، گیانا اور سلوانیہ سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان نے پیش کی تھی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا پہلے بھی 3 بار غزہ جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔