فراڈ سکیم چلانےکاالزام،امریکہ میں بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر فرد جرم عائد

Nov 21, 2024 | 09:25:AM
فراڈ سکیم چلانےکاالزام،امریکہ میں بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر فرد جرم عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکہ میں بھارت کے ارب پتی کارباری شخص گوتم اڈانی پر فرد جرم عائد کر دی۔امریکی پراسیکیورٹر کے مطابق گوتم اڈانی پر فراڈ سکیم چلانے کا الزام ہے۔ اڈانی نے جھوٹ کی بنیاد پر 3 ارب ڈالر سے زیادہ کے قرضے اور بانڈز اکٹھے کیے۔

گوتم اڈانی پربھارتی حکومت کو رشوت دے کر ٹھیکے لینے پر امریکہ میں فرد جرم عائد کی گئی۔ ارب پتی کاروباری شخص گوتم اڈانی پر 25 کروڑ ڈالر رشوت دینے بھی کا الزام ہے۔عائد کردہ فرد جرم کے مطابق گوتم اڈانی نے مودی سرکار کو رشوت دے کر شمسی توانائی سامان درآمد کرنے کےٹھیکے لیے تھے اور ٹھیکوں سے 2ارب ڈالر کا کاروباری فائدہ حاصل کیا۔گوتم اڈانی پر ٹھیکوں اور جھوٹی دستاویزات کی مدد سے 3 ارب ڈالر کا قرض اور بانڈ خریدنے کا بھی الزام ہے۔ امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بھی گوتم اڈانی پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔