(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کیلئے ہم نے حکمت عملی تبدیل کی ہوئی ہے۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے اسد قیصر نے کہا کہ پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اسلام آباد جائیں گے، باقی اضلاع کے کارکنان مختلف روٹس سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے،اسد قیصر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کیلئے رابطہ ہوا ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کی اجازت دی۔
اسد قیصر نے کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے، آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کون سا راستہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے،بشریٰ بی بی غیر سیاسی ہیں، جو حکم اور ہدایات ملتی ہیں وہ صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی سے ملتی ہیں۔