2 ارب روپےکاایک کیلا، خریدنے والا کون۔۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آرٹ گیلری کی دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا 2 ارب روپے میں خریدنے والا کون ہے؟
دراصل ٹیپ سے دیوار پر چپکایا گیا کیلا ایک آرٹ ورک ہے جس کا نام "کامیڈین" رکھا گیا ہے، یہ ایک اطالوی آرٹسٹ کا آرٹ ورک ہے جو کہ حال ہی میں دوبارہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
سال 2019 میں آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان نے میامی بیچ کے آرٹ بیسل شو میں "کامیڈین" کے عنوان سے دیوار پر ڈکٹ ٹیپ کیلے کی نقاب کشائی کی تھی, سادہ لیکن اس ٹکڑے نے آرٹ کی تشکیل کے بارے میں شدید بحث کو جنم دیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک چینی نژاد کرپٹو کرنسی کے بانی جسٹن سن نے ماریزیو کیٹیلان کے ڈکٹ ٹیپ والے کیلے کے آرٹ پیس کو 6 ملین ڈالرز (پاکستانی دو ارب روپے) سے زائد رقم میں خرید لیا ہے۔ اس آرٹ ورک کی پانچ سال قبل ابتدائی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر تھی۔
یہ بھی پڑھیں : طوفان نے تباہی مچا دی
جسٹن سن نے کہا کہ یہ کیلا صرف آرٹ کا ٹکڑا نہیں بلکہ یہ ایک ثقافتی علامت ہے جو آرٹ کی دنیا، انٹرنیٹ میمز، اور کرپٹو کرنسی کے شوقین افراد کو جوڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آرٹ ورک جلد تاریخ کا ایک اہم حصہ بن جائے گا۔ مذکورہ آرٹ ورک توقعات سے زیادہ ایک حیرت انگیز رقم میں فروخت ہوا، ابتدائی طور پر، نیلام گھر نے اس کیلے کی قیمت کا تخمینہ ایک ملین ڈالر سے ڈیڑھ ملین ڈالر لگائی تھی لیکن دلچسپی رکھنے والے خریداروں نے قیمت بڑھا دی۔
چینی نژاد کرپٹو کرنسی کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ میں آنے والے دنوں میں یہ آرٹ یعنی یہ کیلا کھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔