سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس 97 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
کاروباری سرگرمیاں تیز ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 14پیسے سستا ،277روپے 90 پیسے پر آ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی، 100 انڈیکس 97 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا تاہم کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1694 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعدانڈیکس 97 ہزار 241 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔کاروبار کے دوران ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 97 ہزار270 پوائنٹس پر بھی گیا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 277روپے 90 پیسے پر آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی۔۔۔,’’بھارت کی ٹیم پاکستان آئے گی‘‘
یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیشن میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔