(ویب ڈیسک) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن ( پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ وی پی این استعمال کرنے والے کو پکڑنا آسان نہیں ہو گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے مسائل صرف پاکستان کے نہیں، پورے دنیا کے ہیں۔
سجاد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ وی پی این میں ڈیٹا کی ٹرانزیکشن سیکیور ہوتی ہے، اگر ہم انٹرنیٹ ہی بند کر دیں گے تو مذاق بن جائیں گے۔
پاشا کے چیئرمین نے مزید کہا کہ انٹر نیٹ کی رفتار میں کمی ہے، ایک کمپنی نے بتایا ہے کہ سلو انٹرنیٹ سپیڈ کی وجہ سے ایک گھنٹے میں ایک ملین کا نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات کو مستحکم بنانے کا اعادہ
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑی کمپنیوں نے ملک سے باہر جانے کے لیے پلاننگ شروع کر دی ہے، آئی ٹی پروفیشنلز کو ساری دنیا ویلکم کر رہی ہے۔