مریم نواز نے پی ایس آر پی سکولوں میں 5 ہزار نئے کلاس رومز بنانے کی منظوری دیدی

Nov 21, 2024 | 12:17:PM

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں پی ایس آر پی سکولوں میں 5 ہزار نئے کلاس رومز بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سکولوں کی تعمیر ومرمت کے لئے ری والونگ فنڈز قائم کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوا جبکہ طلبہ میں مطالعہ کی عادت کے فروغ کے لئے سرکاری سکولوں میں موبائل بس لائبریری پراجیکٹ لانچ کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا،دوران اجلاس جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں جاری سکول میل پروگرام پر رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی۔

حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ3 ہزار 527 سکولوں میں ایک کروڑ 32 لاکھ سے زائد ملک پیک تقسیم کئے گئے، سکول میل پروگرام شروع ہونے کے بعد 38 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ مکمل ہو گئی، طلبہ کو دودھ پیک سے متعلق رپورٹ روزانہ ڈیش بورڈ پر پیش کی جاتی ہے،سکول میل پروگرام کے اجراء کے بعد بچوں کے کیلشیم ٹیسٹ بھی لئے جاتے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام میں شامل سکولوں میں انرولمنٹ میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، پی ایس آر پی فیز ون میں شامل 5ہزار 675 سکولوں میں ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد نئے طلبہ نے داخلہ لیا، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے 60 فیصد نئے داخلوں کی تصدیق کر لی، پبلک سکول ری آرگنائزیشن کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی حاضری میں 164 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں پی ایس آر پی فیز ون کے اساتذہ کے سات ٹریننگ سیشن مکمل ہو گیا ہے، اساتذہ سمارٹ کلاس ٹیکنالوجی کے ذریعے دور دیہات کے بچوں کو پڑھائیں گے، سولر ٹیکنالوجی سے منسلک سمارٹ بورڈ کے ذریعے بچوں کو پڑھایا جائے گا، شہروں کے مضافاتی علاقوں میں آؤٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد سب سے زیادہ ہے، آؤٹ آف سکول چلڈرن کے 95 فیصد والدین بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کا معیار اچھے پرائیویٹ سکولوں سے بہتر کرنا ہمارا عزم ہے، سرکاری سکولوں میں یونیفارم کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، طلبہ کی لرننگ کیپسٹی بڑھانے کے لئے نئی ماڈرن لیبز قائم کی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں