بین ایفلیک سے علیحدگی کے بعد جینیفر لوپیز اپنے باڈی گارڈ کی محبت میں مبتلا

ہالی ووڈ کی مقبول جوڑی نے گزشتہ برس سوشل میڈیا پراپنی راہیں جداکرنے کا اعلان کیا تھا 

Nov 21, 2024 | 12:33:PM
بین ایفلیک سے علیحدگی کے بعد جینیفر لوپیز اپنے باڈی گارڈ کی محبت میں مبتلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی وڈ کے سپر اسٹار بین ایفلیک سےعلیحدگی اختیار کرنےوالی امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کی محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ 

 غیرملکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق جینیفرلوپیز نے کچھ روز قبل واضح کیا تھا کہ وہ اس وقت کسی کو تلاش نہیں کر رہیں، لیکن کہاجارہاہے کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر چکی ہیں۔ 

 غیرملکی رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ جینیفرلوپیزنے بین ایفلیک سے طلاق کی درخواست اگست 2023ء میں دی تھی،اداکارہ کے ایک قریبی شخص کے مطابق جینیفر اپنی شادی ختم نہیں کرنا چاہتی تھیں، لیکن اب وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں،جینیفر لوپیز اپنی خوشی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اپنی زندگی کو نئے سرے سے ترتیب دینے اور تنہائی میں سکون تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اب قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے اپنے ہی باڈی گارڈ سے تعلقات استوار کر رہی ہیں۔

بین ایفلیک اورجینیفر لوپیز نے گزشتہ برس سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا تھا۔