مال مفت دل بے رحم،’قیدی نمبر804‘کی رہائی کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال

خیبرپختونخوا کی حکومت نے اس بار بھی احتجاج کیلئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے،صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن

Nov 21, 2024 | 12:37:PM

(ویب ڈیسک)مال مفت دل بے رحم،کے پی حکومت اپنی پارٹی کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرنے لگی،خیبرپختونخوا کی حکومت نے اس بار بھی احتجاج کیلئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن کے پی مینا خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کے لیے ریسکیو کی گاڑیاں پی ٹی آئی قافلوں کے ساتھ جائیں گی ، ضرورت پڑی تو پرائیویٹ گاڑیاں کرایہ پر لیں گے۔

ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج روکنے کیلئے تاجربھی میدان میں آگئے،عدالت سے رجوع

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو فیصلہ کن احتجاج کے طور پر دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی ہے جب کہ پارٹی کی طرف سے 26 ویں ترمیم کی واپسی، گرفتار کارکنان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ کی واپسی کے مطالبات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے  بھی  پی ٹی آئی کے احتجاج اور ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں