سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر انتقال کرگئے

Nov 21, 2024 | 12:50:PM

(وسیم احمدسے)سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے،نذیر جونئیر گذشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے،وہ لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے تھے۔نذیر جونئیر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔نذیر جونئیر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے سپنر بھی ہیں۔نذیر جونئیر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دئیے۔

مزیدخبریں