ہواؤں کا رخ ایک بار پھر لاہور کی طرف، سموگ سے بچاؤ کی تدابیر کی اپیل
شہری سموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،وزیر اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور میں ہوائوں کا رخ ایک بار پھر شہر کی طرف ہونے کی امید ہے۔ حکومت نے شہریوں سے سموگ سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہریوں کو سموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک لازمی پہننے چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اجتماعی کوششوں سے شہریوں کی زندگی کا تحفظ ممکن ہے، وزیراعلیٰ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے تحت صبح کے اوقات میں تعلیمی اداروں میں چھاپے مارے گئے اور متعدد نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
لاہور کے انٹری پوائنٹس پر ہیوی ٹرانسپورٹ ویہیکلز (HTV) کا داخلہ سختی سے بند کر دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ خصوصی طور پر تعینات سکواڈز نے 134 بڑے وہیکلز کو روکا ہے۔سموگ رولز کی خلاف ورزی پر پنجاب میں 10 بھٹے مسمار کر دیے گئے ہیں، جبکہ ایمیشن کنٹرول سسٹم نصب نہ کرنے پر وہاڑی میں ایک فیکٹری بھی مسمار کی گئی۔ لاہور میں 12 اور دیگر اضلاع میں 10 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا ہے، اور لاہور میں 3 فیکٹریوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔