پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر حملہ،خواتین اور بچوں سمیت 38 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعہ کی مذمت کرتے ہیں: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق 32 زخمی ہوگئے۔
ضلع کرم میں لوئر کے علاقے اوچت میں قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7خواتین اور ایک بچی سمیت 38 افراد جاں بحق جبکہ 32زخمی ہو گئے ، پولیس حکام کے مطابق پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیاہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔