پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر حملہ،خواتین اور بچوں سمیت 39 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے  کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعہ کی مذمت کرتے ہیں: محسن نقوی

Nov 21, 2024 | 15:18:PM

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ضلع کرم میں لوئر کے علاقے اوچت میں کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پارا چنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں علی زئی پہنچادی گئی ہے اور 8 زخمی مندوری اسپتال لائے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے  کسی رعایت کے مستحق نہیں،تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔


 

 
 

مزیدخبریں